حجرہ شاہ مقیم،دعوت اسلامی کےتحت تیرہ ہزارمساجد میں اعتکاف ہوگا،ابوامجد محمد احمدعطاری

حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )د عوتِ اسلامی کے تحت تیرہ ہزار سے زائد مساجد میں آج سے آخری عشرہ کا اعتکاف کیا جائے گا،بیرون ممالک میں بھی ایک ہزار سے زائد مقامات پر فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں سترہ مقامات پر پورے ماہ رمضان سے ہزاروں عاشقان رسولﷺ اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ تیرہ ہزار تین سو اْنیس مساجد میں اتوار سے ماہ رمضان کی برکتوں اور شبِ قدر کے حصول کی خاطر اہل اسلام رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے.تحریک کے ذمہ دار ابو امجد محمد احمد عطاری نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت بیرون ممالک میں چھیالیس مساجد جن میں ہند میں اکتیس،بنگلہ دیش میں پانچ اور یوکے،ساءوتھ افریقہ ،ایسٹ افریقہ میں عاشقانِ رسولﷺ پورے ماہ رمضان سے اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ آخری عشرہ کے اعتکاف کےلئے ہند میں ایک ہزار،بنگلہ دیش میں ایک سو مساجد اور دیگر ممالک میں بھی ہزاروں مسلمان اعتکاف کےلئے آج مساجد میں آجائیں گے جہاں وہ فراءض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنت و نوافل ،تہجد،صلوۃ التسبیح،اشراق و چاشت،اوابین کے نوافل اور صلوۃ التوبہ روزانہ کی بنیاد پر ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ،اسی طرح اجتماعی سنت اعتکاف میں قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر ،مدنی درس،نماز اور روزے کے اہم مسائل،سنتیں و آداب،روز مرہ کی دعائیں ،نماز کا عملی طریقہ اور قرآن پاک تجوید وقراٗت سے پڑھنے کےلئے مدنی قاعدہ پڑھایا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button