hujra mai naqas cake se family behosh 762

حجرہ شاہ مقیم،سالگرہ کی خوشیاں افسوس میں تبدیل،ناقص کیک نے پورے خاندان کو ہسپتال پہنچادیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی ہر وقت شہروں میں گھومتی نظر آتی ہے مگر اس کے باوجود ناقص اشیاء کی تیاری اور فروخت جاری ہے جو کئی انسانی جانوں کو نقصان پہنچارہی ہیں.ایسا ہی ایک واقعہ حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا ہے جہاں صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی یونس جٹ کے بیٹے کی سالگرہ تھی جس کیلئے وہ بیکری سے کیک لائے جسے کھاتے ہی تین بچوں اور میاں بیوی کی حالت خراب ہونے لگی مگر ان کو بروقت ہسپتال پہنچادیا گیا جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان کے معدے واش کردئیے اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم اہل علاقہ نے فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ بیکری کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں