okara wapda news 605

حجرہ شاہ مقیم،شریف برادران ملک و قوم کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں،ملک وقار احمد نول

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماامیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 147ملک وقار احمد خاں نول ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ طویل اقتدار سے شریف برادران ملک و قوم کو اپنی جاگیراورقومی دولت کی لوٹ مار کو اپناحق تصور کرنے لگے ہیں آئین کو کھلونا اور قانون شکنی انہوں نے اپنی عادت بنا لی ہے مگر اب بگڑے ہوئے بچوں کی سزا کا وقت آن پہنچاہے جو ریاست اور ریاستی اداروں سے کھلتے رہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سینئر صحافی وسیم احمد غوری سے ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک مافیاکانام ہے جس نے قلیل عرصہ میں ملک اور بیرون ملک جائیدادیں اور کاروبار قائم کرکے قوم سے نہ صرف بدیانتی کی بلکہ دشمن ملک کے جندال اور مودی جیسے ناپاک عناصر سے روابط قائم اورریاستی معاملات میں ان سے ڈکٹیشن لے کرملک سے بڑی غداری کی ہے جس پر قوم انہیں معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مسلسل جدوجہد سے قوم میں شعور ی تبدیلی کی حقیقی فضاء قائم کرنے میں اہم کردار اداکرکے ثابت کردی کہ وہ صادق اور امین ہیں انکی محب الوطنی پرقوم کو فخر ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور قومی اجتماعی سوچ کی وجہ سے قوم کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں انکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پی ٹی آئی نجات دہندہ بن کرابھری ہے جس کاپہلاٹرائل جاری ہے مخالفین کو جیلوں کی تاریک کوٹھڑیوں میں پہنچاکر ملک میں اجالاکرکے قوم کو نئی روشنی سے روشناس کروادیں گے ،انہوں نے کہاکہ اداروں کی مضبوطی اور عدلیہ کے احترام اور بے رحمانہ احتساب کے بغیر ہم کامیاب ریاست کے تصور کو عملی جامعہ نہیں پہناسکتے انصاف سب کیلئے یکساں ہوناچاہئے اس سلسلہ میں اعلیٰ عدلیہ نے کسی قسم کے مصنوعی دباؤ کو مسترد کرکے قانون و انصاف ک ی بالادستی کی نئی مثال قائم کردی ہے جس سے قوم کاسر فخرسے بلند ہوگیاہے اورامید ہوچلی ہے کہ اب کرپشن کاباب بند ہونے جارہاہے، انہوں نے کہاکہ احد چیمہ جیسے بیوروکریٹس کو شہبازاور نواز نے اپنانجی ملازم بنارکھاتھااور اسکی گرفتاری اور انکشافات کے خوف میں مبتلاٹولہ ریاستی مشینری کو آپس میں لڑانے کی سازش کررہی ہے جو ریاستی غداری کے مترادف ہے، انہوں نے کہاکہ علی باباچالیس چور کے کرداروں کا چھپایاگیاخزانہ واپس لینے کیلئے ایسے کماؤ پتر بیوروکریٹس کی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،انہوں نے کہاکہ آئندہ دور پی ٹی آئی کاہے اور کوئی سازش پی ٹی آئی کاراستہ نہیں روک سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں