live stock okara news 569

حجرہ شاہ مقیم،عوام کو ان کے حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی،جگنو محسن

حجرہ میں امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 185 اوکاڑا و سینئر صحافی اینکر جگنو محسن نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور ووٹ کو عزت دینے کے لیے وہ آئند ہ انتخاب میں ہر صورت حصہ لیں گی آزادی صحافت کی جدو جہد کا وہ ہر اول دستہ رہی ہیں ۔ اب عوام کو استحصالی قوتوں سے آزاد کروائیں گی سیاست کے نام پر تھانہ کلچر و پٹواری کلچر کو فروغ دینے والوں کا خاتمہ کر کے دم لوں گی ، ان خیالات کا اظہار وہ اپنے انتخابی حلقہ میں بڑے اجتماعات سے خطاب کے دوران کر رہی تھیں، میڈیم جگنو محسن کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا گیا کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھا ور کیں ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ئے ڈالے اور گھوڑ ناچ بھی ہوا، میڈیم جگنو محسن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں لاہور سے حجرہ اوکاڑا زیادہ دور نہیں نواز شریف حجرہ شاہ مقیم آئیں اور گلیوں کاحال دیکھیں جہاں پر جنازے گندے پانی میں سے لے جائے جاتے ہیں، بر سر اقتدار ٹولہ جنازوں کی تدفین کے لیے باعزت راستے نہ بناسکا انہوں نے کہا کہ ہم نے آسان راستوں کو ٹھکرا دیا خمیر اور زبان پر تالے نہیں لگا سکتے حق اور سچ کی سیاست ہمارا شیوا ہے کوئی لالچ کوئی دباؤ ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتا ، انہوں نے کہا کہ عوام فرسودہ سیاستدانوں کے خلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں ۔ عوام کو ان کے حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں