حجرہ شاہ مقیم،عوام کیلئے دہشت کی علامت بدنام زمانہ ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار،بھاری مال مسروقہ بھی برآمد

حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )تھانہ چورستہ میاں خاں نےپولیس کے لئے چیلنج بن جانے علاقہ میں خوف ودہشت کی علامت تصور کی جانے والی حسنی ڈکیت گینگ کو چورستہ میاں خاں پولیس نے حجرہ شاہ مقیم کے قریب سے خفیہ اطلاع پر ڈرامائی انداز میں گینگ سرغنہ حسن عرف حسنی شیخ ساکن 38فور ایل شاہبور اسکے ساتھی محمد سلیم عرف سلیمی مہر سکنہ مرزا پور دیپالپور کو گھیرا ڈال کر گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی محمد یار جوئیہ ساکن صابہ والا چورستہ میاں خاں اور فیاض احمد جھکڑ ساکن 50ڈی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران ایس ڈی پی او سرکل دیپالپور انعام الحق چوہدری اور ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں انسپکٹر راؤ دلشاد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری ڈاکو حسن عرف حسنی شیخ نے دیگر 3اراکین کے ہمراہ ڈاکو گینگ تشکیل دے کر گزشتہ کافی عرصہ سے ہاؤس روبری ،ڈکیتی ،راہزنی اور لوٹ مار کا نان سٹاپ سلسلہ شروع کررکھا تھا ڈاکو نہ صرف پولیس کے لئے چیلنج بنے ہوئے تھے بلکہ ڈاکو اس حد تک خطرناک تھے کہ ڈکیتی کے دوران خواتین کی عصمت دری میں بھی ملوث پائے گئے انہوں نے کہاکہ ڈاکو گینگ دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے گرفتاری کے بعد 6لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال جس میں موٹرسائیکلیں ،طلائی زیوارات ،سیل فون،نقدی رقوم واسلحہ شامل ہے برآمد کرلیا گیاجبکہ حسنی گینگ کے دو مفرور اراکین کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button