دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں فصلوں سے ایک پینتیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے.جس کی شناخت محمداصغر ولد محمدحنیف کے نام سے ہوئی ہے.چونکہ نعش کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے اس لئے بظاہر یہی لگتا ہے کہ اسے قتل نہیں کیا گیا البتہ نوجوان نشے کا عادی تھا اورممکن ہے یہی نشہ اس کی موت کا سبب بنا ہو.تاہم اس بارے مزید تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حتمی طور پر موت کی وجہ سامنے آسکے گی.
