اوکاڑہ،کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں لیسکو ملازمین کی نااہلی سے شہری سخت پریشان ہیں گلیوں میں لٹکتے بجلی کے تاراورکھمبوں پرلگے غیرمنظم میٹرزاورننگے تار کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں شہر بھر میں بالعموم جبکہ چونیاں روڈ پر سرکاری گرلز سکول کے سامنے مارکیٹ سے طالبات کا روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گزرنا معمول ہے.یہاں بجلی کے پول پرننگے تاروں کی وجہ سے اکثر بجلی کے پول میں کرنٹ آجاتا ہے جس سے متعدد مرتبہ لوگوں کو کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہو بھی چکے ہیں جس پرشہریوں نےمتعدد بار شکایات بھی درج کرائیں مگر رشوت خورعملہ اس حوالے سے کوئی مثبت اقدام نہں اٹھاتا اور نہ ہی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے.شہریوں نے چیف لیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں کو کسی بڑے سانحے سے بچایا جا سکے.
