اوکاڑہ ،حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ میں میاں بیوی کو نشہ آور چائے پلا کر ساڑھے تین لاکھ کی چوری کرنے والے چار ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق راج گڑھ حجرہ کے رہائشی سید ناصر امام نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیوی اور مجھے ملزمان مروا شاہین ،حسن اور دو نا معلوم افراد نے نشہ آور چائے پلاتے ہوئے بے ہوش کر دیا اور گھر سے طلائی زیوارات ،نقدی رقم ساڑھے تین لاکھ مالیت چوری کر لیا ہے جس پر پولیس نے دو نامزد اور دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
