حجرہ شاہ مقیم میونسپل کمیٹی کے اہلکار وں کی نااہلی وغفلت کا خمیازہ عوام بری طرح بھگت رہے ہیں۔جگہ جگہ کھلے گٹر اور ان کے پانی کے باعث نمازیوں کا مساجد تک پہنچنا بھی محال ہے تو دوسری جانب میونسپل کمیٹی اہلکار کوڑاکرکٹ شہر بھر سے اٹھا اٹھاکر سکولوں کے آگے پھینک رہے ہیں جس سے بچوں میں خارش و ایگزیمیا اور دیگر امراض پھیل رہی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار میونسپل کمیٹی والوں کو اس بارے شکائت کی مگر کسی نے ہماری بات پر کبھی توجہ نہیں دی ہے۔عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صفائی ستھرائی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔
