حجرہ شاہ مقیم،نہرسے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد،حادثے میں ایک جان بحق،دوزخمی

حجرہ شاہ مقیم میں دومختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ دو خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں.پہلا واقعہ کوہلہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب 35 سالہ محمدشعبان دو خواتین کیساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے گدھا گاڑی کیساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث شعبان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کیساتھ دو خواتین زخمی ہوگئیں.زخمی عورتوں اور نعش کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا دوسرے واقعہ میں حجرہ کی نہر سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی اطلاع پر حجرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button