حجرہ شاہ مقیم میں چار روز سے ایک جانورخوف و ہراس کی علامت بنا ہوا ہے.آج اس بارے اطلاعات مل رہی ہیں کہ اسے پکڑ لیا گیا ہے اور اس بارے ایک ریچھ کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں اور کہا جا رہاہے کہ یہی وہ ریچھ ہے جس نے عوام کو تنگ کر رکھا تھا جسےمحکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیم نے آپریشن کر کے پکڑ کرمحکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا ہے.یادرہے یہ جانور حجرہ شاہ مقیم میں چار روز سے دہشت کی علامت بنا ہوا تھا.لیکن اس کے برعکس اس بندر نما جانور کو تلاش کرنے والی ٹیم کے ایک رکن نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او حجرہ کی جانب سے مدد طلب کئے جانے پر ہم نے اس کو کافی تلاش کیا مگر وہ نہیں ملا یہ ریچھ وہ جانور نہیں ہے بلکہ وہ ایک بندر نما پراسرار جانور ہے جس کو تلاش کرنے کیلئے ہم نے تین بار آپریشن کیا مگر وہ ابھی تک نہیں پکڑا جا سکا ہے.
