دیپالپورکے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے اٹاری روڈ پر واقع بیکری سیل کردی ہے یاد رہے یہ وہی بیکری ہے جہاں سے خریدا ہوا کیک کھانے سے پانچ افراد بیہوش ہوگئے تھے.معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے کے بعد سپیشل برانچ نے تحقیقات کیں اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کو واقعے کی نشاندہی کی جس پر آج یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے.
