دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم میں گندے پانی سے جنازہ لے جانے کی تصویر پر چند ماہ قبل چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا جسکی سماعت کے دوران ایک فریق نے عدالت کو بتایا کہ حجرہ شاہ مقیم میں پارک، قبرستانوں، سرکاری گزر گاہوں پر قبضے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج اوکاڑہ سے انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی، رپورٹ میں ان قبضوں کی تفصیل بتائی گئی اور حکومتی فنڈز کی خردبرد پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر یہ کیس نیب کو دینے کی سفارش کی گئی، اس سلسلے میں آج انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ایک راستہ پر قائم مارکیٹ اور بس اسٹینڈ کی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھاری مشینری استعمال کر کے تجاوزات کا کچھ حصہ گرا بھی دیا گیا، سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا گیلانی کی مارکیٹ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی ذوالفقار گیلانی کے ملکیتی بس اسٹینڈ گرائے جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو گئے، اس دوران مزاحمت کی بھی کوشش کی گئی جسے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا
