حجرہ شاہ مقیم ( وسیم غوری سے)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ کل حجرہ شاہ مقیم میں کسان ویلفیئر کونسل ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان ’’کسان کانفرنس ‘‘سے خطاب کریں گے ، کسان ویلفیئر کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر زاہد حسن ظفرنے سینئر صحافی وسیم احمد غوری سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے منعقد ہونے والی یہ کسان کانفرنس کل حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ کوٹ شاہ مشتاق میں بعد نماز ظہر منعقد ہو گی جس میں ضلع بھر سے کسان نمائندے خصوصی شرکت کریں گے۔
