ppp leader jahan ara wattoo news 482

حجرہ شاہ مقیم ،آصف زرداری سیاست کے کنگ ہیں جبکہ نوازشریف نے ایک آمر سے سیاست سیکھی جہاں آراء وٹو

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنماجہاں آراء وٹوسابق سفیر سارک ممالک نے کہاہے کہ آصف علی زرداری سیاست کے بادشاہ ہیں ، نوازشریف نے گراس روٹ لیول کی بجائے آمر سے سیاست سیکھی باپ بیٹی کارویہ آمرانہ ہے وہ فوج اور عدلیہ پرحملے کرکے سیاست دان بنناچاہتے ہیں مگراب عوام کامزاج بدل رہاہے اب عدالتوں پرحملے ،اداروں سے تصادم ،افواج پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث ٹولہ اور انکے حواریوں کو منتخب نہیں کیاجائے گا، گزشتہ الیکشن آر اوز کا الیکشن تھاجو چوری کیا گیانئی حلقہ بندیاں مردم شماری میں جلد بازی اور حکومتی نااہلی کانتیجہ ہے، اعتراضات کی وجہ سے الیکشن کاعمل مشکل اورلیٹ ہو سکتاہے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈ ر بناکر سینٹ میں اپنی اکثریت ثابت کردی ، وہ یہاں حجرہ شاہ مقیم میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی طرف سے حجرہ شاہ مقیم کی ایک گلی میں کھڑے گندے پانی سے گزرنے والے جنازہ کی ایک تصویری خبر پرلیے گئے سو موٹو ایکشن پر حجرہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں بعد ازاں انہوں نے محلہ زاہد پورہ حجرہ شاہ مقیم کے مختلف مقامات کادورہ بھی کیا، اس دوران جہاں آراء وٹو نے کہاکہ یہ گڑھوں میں تبدیل ہوجانیوالی سڑکات ،کھنڈر نماگلیاں ،ابلتے سیوریج ،گندگی کے ڈھیر اور گنجان آبادیوں میں جابجا کھڑا گنداپانی جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن دکھائی دیتی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے گڈ گورننس کے نام پر عوام کاپیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اور انکے ممبران اسمبلی ترقیاتی فنڈز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اوریہاں کے عوام کی حق تلفی و استحصال کیا گیا، انہوں نے اپنے والد سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو کی اسی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات کو قابل فخرقراردیااور کہاکہ انکاخاندان دیپالپور حجرہ شاہ مقیم کے عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کو ترقی سے روشناس کروایااور خدمت کے عمل کوعام کیاگیااس موقعہ پرجنگ کے سوال پرا نہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ہم پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں زرداری سب پربھاری کا نعرہ پیپلز پارٹی قیادت کی فہم و فراست اورعملی کارکردگی سے عوام کا مقبول ترین نعرہ بن گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں