حجرہ شاہ مقیم(وسیم غوری سے)تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل دیپالپور کا ایک اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر ڈاکٹر نیاز احمد منعقد ہوا جس میں ارکان و معاونین کے علاوہ سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب محمد اصغر اورضلعی نائب صدر آصف جاوید بھٹی نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب ایگزامی نیشن کے تحت ہونے والے امتحانات میں پنجم اور ہشتم کلاس کے معاشرتی علوم اورعربی کے پرچے نہ لینے پر گہری تشویش کا اظہارکیاگیااور نصاب میں ایسی تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ آئندہ امتحانات میں عربی اورمعاشرتی علوم کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ بطورمسلمان اورپاکستانی یہ ہماری اساس ہیں، مسلمان طلبہ و طالبات کو اسلام ،پاکستان اور ہمارے تاریخی واقعات سے دورکرنے کا یہ طاغوتی منصوبہ غیر ملکی مشیران کے کہنے پرکیاجا رہاہے جسے لاگو کرنا نئی نسل کو تاریخ سے بے بہرہ کرنے کے مترادف ہے ۔
