ایک روز قبل حجرہ کے نواحی گاؤں میں تشدد کے ہولناک واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں علی چانڈیو کے خصوصی حکم پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم سردار نواب علی ڈوگر نے نواحی گاؤں جیٹھ پور میں دو مزدور بھائیوں ساجد اور شرافت کو مزدوری کرنے سے انکار پر اغواء کر کے اپنے ڈیرہ پر انسانیت سوز تشدر کا نشانہ بنانے اور سوئے مار کر شدید زخمی کر دینے والے مفرور مرکزی ملزمان وڈیرہ شاہی کے پیروکار چوہدری اسلم اور چوہدری اشرف جو کہ خود بھی حقیقی بھائی ہیں کو سنگیں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاجبکہ ملزمان چندگھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیاگیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے.
