حجرہ شاہ مقیم میں پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
حجرہ شاہ مقیم ( نعیم غوری سے) حجرہ شاہ مقیم میں پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں اکتیس ون اے ایل گاؤں شیر گڑھ کا رہائشی حیدر علی جو کہ سی آئی اے پولیس اوکاڑہ میں بطور پولیس کانسٹیبل تعینات تھا اور تھانہ سٹی رینالہ خور د میں عارضی ڈیوٹی کر رہا تھا کہ اچانک جمعہ کے روز دوران ڈیوٹی اسے دل کا دورہ پڑہ جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ ہارٹ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکا اور جاں بحق ہو گیا اسکی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت علاقہ بھر کے معززین نے بھی شرکت کی جسکے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔