hujra mai insano k qabrastan mai kutay ki tadfeen 1,055

حجرہ شاہ مقیم میں کتے کی انسانوں کی طرح تدفین اور فاتحہ خوانی کا واقعہ سامنے آگیا

دیپالپور کےنواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں جب سے چیف جسٹس نے گندے پانی سے جنازہ گزرنے کا نوٹس لیا تھا اس کے بعد یہ علاقہ کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بناہی رہتا ہے اور اب کی بار جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ جہالت کا بدترین نمونہ ہے ۔واقعہ کے مطابق سابق صوبائی وزیر برائے ہائیرایجوکیشن پیرسیدرضا علی گیلانی کے کزن پیرسیدحامدعلی شاہ کا پالتو کتا مرگیا لیکن اس کے بعد موصوف نے اس کتے کو پہلے مصلے میں میں لپیٹا اور پھر اس کو باقاعدہ ایک قبر بنا کر دفن کیا ۔یہی نہیں بلکہ اس پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس دوران وڈیو بھی بنائی گئی جس میں گونگا پیر کا ملازم اس کتے کے خواص بتارہاتھا کہ یہ پیرصاحب کا خاص وفادار اور تابعدار کتا تھا اور ان کا ہرکام کرتا تھا خاص طور پر شکار میں ان کی بہت مدد کرتا تھا ۔ انسانوں کے قبرستان میں کتے کی تدفین پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس قبر کے خاتمے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں