حجرہ شاہ مقیم میں بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ نے غریب محنت کش کے گھر کو آگ لگ گئی اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا جب کہ یہاں بندھی ہوئی دو بھینسیں بھی شدید زخمی ہوگئیں.مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ واپڈا حکام کی غفلت اور بے حسی کے باعث پیش آیا ہے جن کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی اگر بروقت کاروائی کی جاتی تو نقصان سے بچایا جاسکتا تھا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.
