دیپال پور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کافی عرصے سے چوریوں کا سلسلہ جاری تھا اور چور نہیں مل رہاتھا حالاں کہ اہل علاقہ نے اپنی دوکانوں وغیرہ کی نگہبانی کیلئے چوکیدار بھی رکھا ہوا تھا پھر بھی چور کا کوئی سراغ نہیں مل رہاتھا مگر گزشتہ رات آخر کار مجرم پکڑا ہی گیا لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ چور کوئی اور نہیں بلکہ وہی چوکیدار تھا جوعوام نے اپنی دوکانوں کی رکھوالی کیلئے رکھا ہوا تھا ایک روز قبل بھی چوری کی واردات ہوئی تو مقامی لوگوں نے شک کی بنا پر چوکیدار کے گھر کی تلاشی لی جہاں سے چوری شدہ مال پکڑا گیا شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا.پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مجرم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی.
