حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش فرید خان ساکن فرید ٹاؤن چوک حجرہ کینی شراب پکڑے پاکستانی پل دیپالپورروڈ پربس کے انتظار میں کھڑاہے جس پرفور ی ریڈ کرکے اسے گرفتارکرلیاگیاجس کے ہاتھ میں پکڑی کینی چیک کی گئی تواس میں سے تیس لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھجوادیاگیا۔
