wapda corruption news 450

حجرہ میں انچارج سرکل سروولینس ٹیم کے چھاپے ،بجلی چوری کرتے 28مگر مچھ دھرلئے گئے

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)انچارج سرکل سروولینس ٹیم کے چھاپے ،بجلی چوری کرتے 28مگر مچھ پکڑلیے ،معاونت میں ملوث 15میٹر ریڈروں کو شوکاز نوٹس جاری ،بجلی چور خواہ کتناہی بااثر کیوں نہ ہونظر اندازنہیں کیاجائیگا،ملک کو روشن کرنے کی خاطر بجلی چوری کی حوصلہ شکنی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، ان خیالات کااظہار سرکل انجینئر الہ یار خاں نے انچارج سرکل سروولینس ٹیم خوشنود احمد کے ہمراہ بجلی چوری میں ملوث بڑے صارفین کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن سے صحافیوں کوآگاہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سروولینس ٹیم نے دیپالپور اربن سب ڈویژن کے علاقہ میں اچانک چھاپہ مارکاروائی کے دوران مجموعی طور پر 485بجلی کنکشن چیک کیے جن میں سے 28صارفین کومختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری کرتے پکڑلیاگیاجس میں ڈائریکٹ سپلائی ،میٹر ٹمپرنگ ،میٹر باڈی ری پیسٹنگ ،میٹر ڈیڈسٹاپ ،میٹر ریورس جیسے ہربے استعمال کیے جارہے تھے اور بھاری لوڈ بجلی کااستعمال جاری تھاانچارج سرکل سروولینس ٹیم خوشنود احمد نے بتایاکہ پکڑے گئے صارفین کے برقی آلات موقع سے ریموو کرکے محکمانہ نقصان کی مد میں پچیس ہزار یونٹس چارج کیے جارہے ہیں جبکہ انکی معاونت میں ملوث پندرہ میٹر ریڈروں کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں جنکے خلاف محکمانہ انکوائری کے بعد بڑی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہابجلی چوری پرقابوپائے بغیر ملک کو روشن نہیں کیاجاسکتاجسکی خاطر ہمیں اپنی محکمانہ و قومی ذمہ داریوں کاادراک ہے، انہوں نے لیسکو اہلکاروں کو متنبہ کیاکہ معمولی مفاد کی خاطر لیسکو کانقصان ہر گز برداشت نہیں کیاجاسکتا لیسکو اہلکاران اپناقبلہ درست کرلیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں