حجرہ میں دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی واردات ٹریس کرلی گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیرخان نے کہاہے کہ حجرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس کرلی گئی ہے مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان میں حافظ قرآن، لیکچراراور پی ایچ ڈی کا طالب علم شامل ہے 36گھنٹوں میں واردات ٹریس آءوٹ کرنے پرضلع بھر کی پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگےترجمان پولیس کے مطابق 22اگست کو صبح سویرے سات بجے کے قریب محمد ندیم ولد قمر دین سکنہ سوندھا سنگھ اپنے بچوں کو اپنی گاڑی ویگن آر سے سکول چھوڑ کر گھر آیا جب گھر میں داخل ہونے کے لئے مین گیٹ کھولا تو تین ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر تمام اہل خانہ کو یر غمال بنالیا بعدا زاں گھر کے تمام افرادکوایک کمرے میں باند ھ دیا اور لوٹ مار شروع کردی جس کے دوران ملزمان نے آٹھ لاکھ کی نقدی، 17تولہ طلائی زیورات، تین موبائل، مردانہ اور زنانہ پارچات ، لیپ ٹاپ ،رپیٹر 12بور اورویگن آر کا رچھین کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر نے ایس ڈی پی او انعام الحق کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جو ایسی وارداتوں کو ٹریس کرنے میں ماہر مانی جاتی ہے ٹیم میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او اور دیگر اراکین شامل تھے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کچھ مسروقہ سامان برآمد کرلیا تفتیش میں یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ حافظ قرآن ہے جب کہ ان کا ایک ساتھی لاہور میں لیکچرار ہے جب کہ ایک ملزم ایم فل ہے او رپی ایچ ڈی کا طالب علم ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین مختلف ٹی میں چھاپے مارنے کے لئے صادق آباد، لاہور اور قصور روانہ کر دی گئی ہیں ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button