wapda ka raid hujra mai 521

حجرہ میں لیسکوکی بڑی کاروائی،بجلی چوری میں ملوث21مگرمچھ پکڑے گئے،دو واپڈا اہلکاربھی دھرلئے گئے

حجرہ شاہ مقیم،لیسکو سرکل اوکاڑہ نے سرکل انجینئر اللہ یار خاں کی ہدایات پر حجرہ شاہ مقیم ،راجووال ،اوکاڑہ سٹی ،بصیر پور ،منڈی احمد آباد،دیپالپور،رینالہ خورد،شیرگڑھ ،حویلی لکھا،گوگیرہ اوراوکاڑہ کینٹ سمیت دیگرمضافات میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کی خاطر خوشنود احمد انچارج کی سربراہی میں سرکل سروولینس ٹیم تشکیل دیکراسے ٹاسک سونپ رکھاہے جس نے گزشتہ روزاچانک سب ڈویژن میں چھاپے مار کر اکیس بڑے بجلی چور جوکہ ڈائریکٹ سپلائی اورتکنیکی طریقہ اختیار کرکے بڑے پیمانے پربجلی چوری کرتے پائے گئے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جن کے برقی آلات کیبل ،میٹر قبضہ میں لے لیے گئے قابل ذکر امریہ کہ ان بجلی چوروں کے ساتھ ملی بھگت کے الزام میں دو لیسکو اہلکار جن میں لائن مین انوارالحق اور اسسٹنٹ لائن مین نوید شامل ہیں کو معطل کرکے سرکل اٹیچ کردیاگیاجبکہ ایس ڈی او بصیر کامل کو وارننگ دیتے ہوئے اسکی سرزنش کی گئی بعدازاں کامیاب آپریشن کرنیوالی سرکل سروولینس ٹیم انچارج خوشنود احمد اور ایس ای سرکل اوکاڑہ اللہ یار خا ں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ملک میں جاری لوڈشیدنگ کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے جو کہ بڑے پیمانے پر بااثر افرد کے ملوث ہونے کی وجہ سے عوام کو اذیت برداشت کرناپڑرہی ہے انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کی ٖحوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے بلاتفریق گرینڈ آپریشن جاری رکھاجارہا ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیاجاتا بجلی چوروں کے خلاف محکمانہ ضابطہ کی کاروائی کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات کااندراج بھی کروایاجاتاہے انہوں نے کہاکہ ان کاروائیوں سے بجلی چوری کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے جس سے لائن لاسز میں بھی واضع کمی واقع ہوئی ہے اور بجلی کی ترسیل بہتر بنانے میں مددمل رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں