959

حجرہ میں کرپشن کے انوکھے طریقے کا انکشاف،کروڑوں کا ٹیکہ لگانے والی بڑی مچھلی گرفتار

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)ویسے تو پاکستان میں کرپشن کے بڑے واقعات آپ سنتے رہتے ہیں مگر کرپشن کا جو طریقہ حجرہ میں دیدہ دلیری سے اپنایا گیا ایسے واقعات کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ ایگزیکٹو انجینئر لیسکو آپریشن حجرہ ڈویژن محمد جمال نے عوامی شکایت پر اپنی سپیشل انسپکشن ٹیم کے ذریعے نواحی گاؤں قلعہ سوندھاسنگھ میں اچانک چیکنگ کروائی تو خود لیسکو سب ڈویژن نارتھ کے اہلکار اسسٹنٹ لائن مین محمد سعیدنے مبینہ طور پر محکمہ واپڈا کی ٹرانسمیشن لائن سے بڑے پیمانے پر کاروباری مراکز اور گھریلو سطح پر بجلی سپلائی کا متبادل نظام قائم کررکھاتھا اور با قاعدہ صارفین سے ماہانہ بجلی بل بھی وصول کیے جارہے تھے جسکی تمام تر نگرانی بھی لیسکو اہلکار کا بھائی نوید سرور کرتا تھا بجلی چوری کے اس سنگین واقعہ پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اے ایل ایم کو فوری طور پرملازمت سے معطل کردیاجبکہ اسکے بھائی کے خلاف ضابطہ کی محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے دریں اثناء بجلی چوری کی پاداش میں محکمہ لیسکو کو پہنچائے گئے مالی نقصان کے ازالہ کی خاطر ناجائز صارفین کو بھاری جرمانہ بل عائد کردیے گئے ہیں اس کاروائی پرعوام
نے لیسکو حکام کو سراہاہے اوراسے بجلی چوری کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیاہے اس سلسلہ میں صحافیوں نے جب ایکسین محمد جمال سے استفسار کیاتو انہوں نے کہاکہ بجلی چور قومی مجرم ہے جو اپنے گھناؤنے فعل سے ملک و قوم کے نقصان کاباعث بنتاہے بجلی کے نظام میں تعطل کی بنیادی وجہ بجلی چور ی ہی توہے اگر ہم بجلی چوری پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک سے حقیقی معنوں میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا جاسکتاہے بجلی چور کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں