چندماہ قبل حجرہ شاہ مقیم میں گندے پانی سے جنازے کے گزرنے کی تصاویر وائرل ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا جبکہ نایاب کاشف رائیکوال اور موسی خان غوری کی جانب سے بھی اس کیس میں درخواست دی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا ایم پی اے سیدرضاعلی شاہ گیلانی نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کے تحت نہ صرف مقامی پارک پر قبضہ کیا ہوا بلکہ انہوں نے قبرستان کی قبریں مسلمار کرکے اس پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے.جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے کو دیکھنے کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا اور اب اس بنچ کی جانب سے سید رضا علی گیلانی کو بری کردیا گیاہے.سید رضاعلی گیلانی کے چاہنے والوں نے اس فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے.
