حضرت خواجہ صوفی جمال الدین چشتی تونسوی سرکارکا بیسواں سالانہ عرس شروع 119

حضرت خواجہ صوفی جمال الدین چشتی تونسوی سرکارکا بیسواں سالانہ عرس شروع

دیپال پور ، انجمن جمالِ چشتیہ سلیمانیہ تونسویہ عبداللہ ٹائون دیپال پور کے زیراہتمام سلسلہ چشتیہ کے روحانی پیشوا ابُو مختار حضرت خواجہ صوفی جمال الدین چشتی تونسوی مغل پٹھان المعروف دیوانہ ء سرکارکا 20واںسالانہ عرس مبارک آج، 19شعبان المعظم1443ھ بمطابق23،مارچ 2022ء بروز بدھ بمقام خانقاہ دارالجمال آستانہء عالیہ چشتیہ،نظامیہ،سلیمانیہ،تونسویہ،جمالیہ عبداللہ ٹائون دیپال پور میں انتہائی عقیدت واحترام اورشریعت کی تمام تر پابندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شایان ِشان طریقے سے منایا جارہا ہے۔

سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ صاحبزادہ پیر خواجہ مختار احمد جما ل تونسوی،عرسِ مقدس کی پانچ نشستوں پر مشتمل تقریبات کا افتتاح مزارِاقدس کو غسل دے کریں گے۔بعد نمازِفجر،محفلِ درودِپاک وذکرونعت بسلسلہ گیارہویںشریف،بعدنمازِظہر غسل وچادر پوشی ،بعدنمازِعصرختم خواجگان ودرودِمستغاث شریف،جبکہ محفلِ نعت میں محمداشفاق قادری خصوصی نعت پیش کریں گے ۔اس موقع پہ حضرت علامہ صاحبزادہ ساجد ستار نوری صاحب خصوصی خطاب کریں گے۔

محفل ذکراللہ ومحفلِ سماع بعد نمازِ عشاء ہوگی جس میں شجاعت علی خاں قوال و ہمنواعارفانہ کلام پیش کریں گے۔عرس کے اس موقع پرتمام مکاتبِ فکر کے احبابِ گرامی خصوصی طور پر شرکت کریں گے،اور ملکِ پاکستان کی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں