pp 187 depalpur politics 745

حلقہ پی پی187دیپالپور سے ایک اور معروف سیاسی شخصیت نے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

دیپال پور ،بلوچ اتحاد موومنٹ کے سربراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمود حیدر خاں بلوچ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 187 نے کہا ہے کہ ووٹر کی عزت و تکریم اور اس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اسی مشن کی تکمیل کے لئے آئندہ قومی انتخابات میں دیپالپور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا موروثی سیاستدانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اب با شعور عوام ان موروثی سیاست کے حامل کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے بحر عرب میں غرق کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی دولت کو اپنی جاگیر سمجھتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا اب ملک پاکستان کے عوام بالعموم جبکہ دیپالپور کے ووٹرز بالخصوص ان شعبدہ باز اور کرپٹ موڑوثی سیاست کے حامل بہروپیوں کے چکر میں نہیں آئیں گے اب عوام اپنے ووٹ کو دھڑے بازی اور وڈیرہ شاہی کی بجائے اسے ووٹ دیں گے جو علاقے کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکے جو صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اپنے علاقے کی آواز کو بلند کر سکے علاقے کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر سکے ، انکی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر سکے ، علاقے میں تعلیم ، صحت اور روزگار کی بنیادی سہولیات بہم پہنچا سکے علاقہ میں غربت کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے مگر یہ ان سیاست دانوں کے بس کی بات نہیں جنہوں نے پانچ سال اپنی تجوریاں بھرنے میں لگا دئیے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں پر امید ہوں دیپالپور کے عوام آئندہ قومی انتخابات میں مجھے اپنے قیمتی ووٹ سے نوازیں گے اور جلد یہاں کی عوام کی محرومیاں ختم ہونگی اور تعمیر و ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں