الیکشن کے آخری دنوں میں پارٹی لیڈرز کے طوفانی دورے بھی شروع ہوچکے ہیں اس سلسلے میں آج میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز آج دیپالپور کا دورہ کررہے ہیں وہ اپنے دورے مٰں سب سے پہلے حلقہ NA 143میں لیگی ایم این اے راو محمد اجمل خان کے پاس جائیں گے اس کے بعد Na 143 راجووال سے شروع ہو کر قلعہ سوند سنگھ حجرہ شاہ مقیم چوک تک جلوس کی شکل میں جایا جائے گا اور ان کے جگہ جگہ استقبال کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں.اس کے بعد پاکستانی پل،شیریں بھتنہ اورفرید کوٹ میں خطاب کریں گے .بعدازاں رضوی چوک میں دیپالپورمیں قافلہ کی صورت میں قاہد اعظم چوک میں پہنچیں گے.مین بازار سے غلہ منڈی روڑ پپلی پہاڑجہاں وہ ایک ریلی میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گئے اس کے بعد وہ اوکاڑہ کے حلقہ NA142پہنچیں گئے جہاں جی ٹی روڈ پر صمد پورہ روڈ سے وہ ایک ریلی میں شامل ہونگے جو صمد پورہ بے نظیر روڈ سے ہوتی ہوئی فیصل آباد روڈ پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گئے اس حوالے سے مقامی ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ریاض الحق جج اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حمزہ شہباز کی آمد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس کے بعد حمزہ شہباز حلقہ NA141جائیں گئے جہاں ن لیگ ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر ندیم عباس ربیرہ کے حلقہ میں بھی ایک ریلی میں شامل ہونگے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے اس حوالے سے ضلع بھر میں لیگی رہنماوں اور جیالوں کی جانب سے اپنے محبوب قائد کے شاندار استقبال کی تیاریاں جاری ہیں توقع کی جارہی ہے کہ حمزہ شہباز سب سے پہلے دیپالپور دن تیں بجے پہنچیں گے.
