haveli city allience haveli lakha 464

حویلی،سینئر صحافی وسماجی شخصیت رمضان خان حویلی سٹی الائنس کے سرپرست اعلیٰ منتخب

حویلی سٹی الائنس کی جانب سے معروف سماجی و صحافتی شخصیت جناب رمضان خان کو باہمی مشاورت کے بعد حویلی سٹی الائنس کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان خان نے حویلی سٹی الائنس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو حویلی سٹی الائنس کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کردیں گے.اس موقع پرچئیرمین شاہ زیب نوید،وائس چئیرمین عرفان خان اویسی،چئیرمین مجلس عاملہ پیر معروف احمد،وائس چئیرمین مجلس عاملہ تنویرسجیل،وائس چئیرمین ایکشن کمیٹی علی خان اویسی،صدرجواد حفیظ،سینئر نائب صدر،حافظ ساجد علی،ریاض احمد راجہ،جوائنٹ سیکرٹری ملک غلام کبریا،سیکرٹری فنانس انورسیفی،سیکرٹری انفارمیشن آصف خان گُڈو، ترجمان (spokes person)غلام محمد شاھد اور ہیڈ آف لیگل ایڈوائزرز پینل شاھد نواز خان اور علاقے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام نے رمضان خان کو بھرپور مبارکباد پیش کی.بعد ازاں اُن کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں