حویلی سٹی الائنس کا ماحولیاتی گرین پاکستان کے حوالے سے انتہائی اہم قدم

پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی اور توانائی بحران کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے ڈیمز کی تعمیر اور درختوں کو لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن کوئی بھی حکومتی منصوبہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک عوامی و سماجی حلقے اس میں اپنا مناسب کردارادا نہیں کرتے.اسی حقیقت کے پیش نظر حویلی لکھا سٹی الائنس نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اس حکومتی مشن کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آج ڈی پی او اوکاڑا جناب اطہر اسماعیل صاحب اورچئیرمین بلدیہ حویلی لکھا اور حویلی سٹی الائنس کے مابین گرین پاکستان اور سر سبز حویلی پروگرام کے سلسلہ میں ایک یادداشتی معاہدے پر دستخط کیے گئے.


ایس ایچ او حویلی تھانہ جناب حسن رضا بٹ نے ڈی پی او اوکاڑا کے نمائندہ کے طور پر اس معاہدے میں شرکت فرمائی،جناب حنیف رحمانی صاحب وائس چئیرمین بلدیہ حویلی نے شہری جکومت کی نمائندگی کی اور حویلی سٹی الائنس کے چئیرمین و سر سبز حویلی پروگرام کے سپوک پرسن جناب شاہ زیب نوید نے حویلی سٹی الائنس کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیےمعاہدے کے تحت جناب ڈی پی اوکاڑہ حویلی سٹی الائنس کو کثیر تعداد میں پودے فراہم کرینگے جنہیں حویلی سٹی الائنس کی ٹیم شہر میں مختلف مقامات پر لگائے گی جبکہ بلدیہ حویلی اِن پودوں کو پانی فراہم کرنے اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہو گی.

  • agreement copy between HCA and DPO okara
    agreement copy between HCA and DPO okara

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button