حویلی لکھا میں چندماہ قبل سے حویلی سٹی الائنس کے نام سے ایک تنظیم خاصی متحرک رہی ہے جس نے بہت مختصر عرصہ میں اپنی سرگرمیوں کے باعث حویلی لکھا میں خاصی شہرت اور نام کمایا ہے.حویلی سٹی الائنس کی بنیاد کچھ ہی عرصہ قبل شاہزیب نوید، جواد حفیظ، شاہد نواز خان ایڈووکیٹ،ریاض احمد راجا اور سید عثمان محمدی شامل سمیت کئی دیگر افراد نے رکھی. تاہم اب باہمی مشاورت کے بعد حویلی سٹی الائنس کےمرکزی عہدیداران کی باقاعدہ تنظیم سازی کاعمل بھی مکمل ہو گیا ہے.جس کے مطابق ہردلعزیزشخصیت اورشاعرشاہ زیب نوید متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ جوادحفیظ صاحب کو صدر کیلئے موزوں سمجھا گیا ہے اسی طرح جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے اہل ریاض احمد راجہ قرارپائے ہیں.تمام عہدیداران کی تفصیل کچھ یوں ہے.
چئیرمین شاہ زیب نوید،وائس چئیرمین عرفان خان اویسی،چئیرمین مجلس عاملہ پیر معروف احمد،وائس چئیرمین مجلس عاملہ
تنویر سجیل،چئیرمین ایکشن کمیٹی عثمان محمدی،وائس چئیرمین ایکشن کمیٹی علی خان اویسی،صدرجواد حفیظ،سینئر نائب صدر،حافظ ساجد علی نائب صدر،عمر محمدی جنرل سیکرٹری ریاض احمد راجہ،جوائنٹ سیکرٹری ملک غلام کبریا،سیکرٹری فنانس انورسیفی،سیکرٹری انفارمیشن آصف خان گُڈو،سیکرٹری ممبر شپ علی حیدر محمدی، ترجمان (spokes person)غلام محمد شاھد اور ہیڈ آف لیگل ایڈوائزرز پینل شاھد نواز خان ہوں گے.عوامی حلقوں نے حویلی سٹی الائنس کی پہلی منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ تنظیم عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دے گی.
