یکم مئی کو پوری دنیا میں عالمی یوم مزدوراں منایا جاتا ہے اور اس میں شکاگو کے مزدوروں کو سرخ سلام پیش کرنے کیساتھ ساتھ ان کے حقوق کیلئے مطالبات کی آوازیں بھی اٹھائی جاتی ہیں تاہم اس بار حویلی لکھا میں نوجوانوں کی قائم کردہ حویلی سٹی الائنس نامی تنظیم نے منفرد کام کرتے ہوئے مزدوروں کیلئے خصوصی طورپر کھانے اور مٹھائی کا اہتمام کیا اس موقع پر کئی بھٹہ خشت اوردیگرمزدوروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حویلی سٹی الائنس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس قدر اپنائیت اور محبت دی ورنہ ہم توروزی روٹی کے حصول میں اس قدر گم رہتے ہیں کہ ہمیں تو یہ پتا ہی نہیں چلتا کہ ہمارا بھی کوئی دن منایا جاتا ہے .مزدوروں نے حکومت سے شکوہ کیا کہ جس طرح کی کاوش حویلی سٹی الائنس نے کی ہے اگر حکومت ہمارے لئے مناسب قانون سازی کرتے ہوئےمناسب تنخواہوں ورہائش اورہمارے بچوں کیلئے مفت تعلیم اورعلاج معالجے کا انتظام کرے تو ہمیں کم از کم اپنے ہونے کا احساس ہو لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہمارے نام پر یہ بڑے بڑے لوگ لیبرڈے منارہے ہیں اور ہم آج بھی کام پر ہیں.
