حویلی لکھا (مناءبھائی سے) آرپی او ساہیوال جناب شارق کمال صد یقی کی جانب سےتھانہ حویلی لکھا میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جسمیں میں درجنو ں سا ئلین نے اپنے مسا ئل بیان کیے جن کے حل کیلئےآر پی او ساہیوال شارق کماۙ ل صدیقی نےموقع پر ہی احکامات صادر کیے.کھلی کچہری میں ڈی پی او اطہر اسماعیل صاحب،ڈی ایس پی دیپالپور سرکل انعام الحق، ایس ایچ او حویلی لکھا ریاض الدین گجر اور دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز اورافسران سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی اورصحافتی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شارق کمال صدیقی نے کہا کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت کیلئے پولیس کے جوان ہمہ وقت کوشاں ہیں اور انشااللہ اس طرح کی کھلی کچہریاں مستقبل میں بھی لگائی جاتی رہیں گی.
