دیپال پور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں بین الا صوبائی گینگ کا جعلی ایس ایس پی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتارہوگیا ہےملزم اپنا تعارف بلوچستان سے بتاتا ہے اور جعلی ایس ایس پی بن کر وہ نہ صرف تھانوں سے پروٹوکول انجوائے کرتا بلکہ کئی لوگوں سے بھاری رقوم لے کر رفوچکر ہوجاتا تھا.ملزم اپنے آپ کو 37 کامن ایس پی گروپ بلوچستان کا آفیسر ظاہر کرتا اور بلیک میل کرتا جبکہ ملزم کی شناخت خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے.ملزم کئی افراد سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے اوراس کی گرفتاری بھی ڈرامائی طور پر اس وقت ہوئی جب وہ حویلی میں کسی سے اپنے بقایا جات”وصولی”کیلئے آیا اورحویلی تھانہ سے پروٹول کی ڈیمانڈ کی کہ اسے ہیڈ سلیمانکی پر پریڈ دیکھنے کیلئے جانا ہے مگر مقامی ایس ایچ او حسن رضا نے شک کی بنا پر اسے گرفتار کرلیا.دوران تفتیش اس کے قبضے سے دوگاڑیاں اور متعدد افسران کے کارڈز بھی برآمد ہوئے.یوں ایس ایچ او حویلی کی حاضر دماغی نے اس بڑے نوسرباز کو گرفتار کرلیا جس پر عوام نے ایس ایچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے .
