haveli lakha bad incident 952

حویلی لکھا،بجلی کا تارگرنے سے چرواہا جاں بحق،سات بکریاں بھی ہلاک

جائے وقوعہ کی تصویر نے سب کو رلا دیا جس میں دودھ کی بوتل بکریاں اور چرواہا سب کہانی بتارہے ہیں یہ افسوسناک واقعہ حویلی لکھا کے علاقے42/SPسمندری میں پیش آیا ہے جب محمدیٰسین نامی چرواہاجاں بحق ہوگیا اور سات بکریاں بھی مرگئیں.اہل علاقہ نے بتایا کہ بائیس سالہ محمدیٰسین کو بکریاں پالنے کا بہت شوق تھا اور ہرسال کچھ جانور قربانی پر فروخت کردیتا تھا گزشتہ روز بھی وہ ان بکریوں کو لے کر ان کو چراتا ہواسبزہ کی تلاش میں نکلا مگر اس کو کیا پتا تھا کہ وہ خود ہی اپنی موت کی تلاش میں جارہاہے آخر وہی ہوا کہ ایک جگہ سبزہ دیکھ کر اس نے بکریاں کو کھلا چھوڑ دیا اس دوران اس نے بکریوں کا دودھ بھی دوہا اور بوتل بھرکے رکھ لی جس کو وہ گھر جاکر استعمال کرنا چاہتا تھا مگر اس کا وقت ختم ہوچکاتھاعین اسی دوران جب وہ بکریوں کو گھر واپس لانے کیلئے ہانک رہاتھا ٹھیک اسی وقت اوپر لگی ہوئی بجلی کی گیارہ ہزار وولٹ تار ان پر آن گری جس کی زدمیں آکر وہ موقع پر جان بحق ہوگیا اپنے مالک کو گرتا دیکھ کر بکریوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی اور اسی تار سے ٹکرا کر سات بکریاں بھی مرگئیں.مقامی افراد نے واقعہ کا ذمہ دار واپدا کی نااہلی کو قراردیا ہے.
تصویر میں چرواہے کی نعش اور دودھ کی پڑی ہوئی بوتل نے سب کو غمزدہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں