حویلی لکھا،تیئسواں میاں سردار علی خان کلس فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر،فائنل میچ علی فٹ بال کلب نے جیت لیا،میاں منظور احمد خان وٹو مہمان خصوصی تھے تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ چک باوا میں دس روز سے جاری تیئسواں میان سردارعلی خان کلس فٹ بال ٹورنامنٹ علی فٹ بال کلب چک باوا کی ٹیم نے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں کل چوبیس ٹیموں نے حصہ لیا تاہم علی بٹ بال کلب اورڈی پی ایس فٹ بال کلب تاندلیانوالہ فٹ بال کی ٹی میں فائنل میں پہنچیں ۔ اس میچ میں مقامی ٹیم علی فٹ بال کلب فاتح ٹھہری ۔ فائنل کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمدخان وٹو اور میاں خرم جہانگیر وٹو تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ونر ٹیم کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو دس ہزار روپے دئیے گئے ۔ شائقین نے کامیاب فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میاں نواب علی خان کلس اور دیگر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
