حویلی لکھا میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے پہلے روز کی افتتاحی تقریب میں سینکڑوں مردو خواتین کی شرکت ماہ رمضان کی با برکت ساعتوں کو سمیٹنے کے لیے عوام کی بھر پور بھر پور شرکت حویلی لکھا میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے پہلے روز ماہ رمضان کی خیر وبرکت کے حصول کے لیے ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں سینکڑوں افراد اور خواتین نے شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف مزہبی سکالر علامہ محمد اعجاز ملک نے اختیارات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ نے بےشمار اختیارات دے رکھے ہیں حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بولنا اللہ کا فرمان ہے جس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم روکیں رک جائیں اللہ کی رضا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رضا ہے انہوں نے کہا کہ جس کو حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم مل گئے ساری خدائی اسی کے پاس ہے پروگرام میں خواتین و حضرات کو خصوصی انعامات بھی دئیے گئے۔
