حویلی لکھا ( مناء بھائی سے )ڈرگ ایسوسی ایشن حویلی لکھا کا ترمیمی ایکٹ 2017کیخلاف احتجاج شہر بھر کے میڈیکل سٹورزکی شٹر ڈان ہڑتال تفصیلات کے مطابق ڈرگ ایسوسی ایشن حویلی لکھا کے صدرممتازاحمد ودیگر ممبران نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندوں نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ تر میمی ڈرگ ایکٹ 2017میں ترمیم کی جائیں گی مگر ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا گیا ،مزید انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ان سے وعدہ خلافی کی ہے جس کی بناء پر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ہماری اربابِ اختیار سے استدعا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے اورہمیں بار بار احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے.
