حویلی لکھا،تیسواں پروفیسرعلی حیدر فری آئی کیمپ 14 اکتوبر کو اختتام پزیر ہوگا
حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے) اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام 30واں پروفیسر علی حیدر فری آئی کیمپ میں مریضوں کا فری آپریشن بزریعہ فیکوسرجری کیا جارہا ہے اس کے ساتھ مریضوں کو فری ادویات اور لینز بھی فری ڈالے جارہے اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مرزا بشارت حسین نے بتایا کہ مخیرحضرات کی طرف سے کیمپ میں مریضوں کیلئے رہائش، کھانے اور علاج کی تمام سہولیات فری مہیا کی جارہی ہیں اور 300کے قریب مریضوں کی آنکھوں کا فری آپریشن کرکے فولڈنگ لینز ڈالے جائیں گے فری آئی کیمپ 09اکتوبر تا 14اکتوبر 2018تک جاری رہے گا.علاقہ مکینوں نے تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہا ہے.