حویلی لکھا کے علاقے تکیہ محمدشاہ کے قریب ظلم و ستم کی داستان سامنے آئی ہے جس کے مطابق دیور نے اپنی بھابی پر کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ نوربی بی نامی خاتون کا خاوند دوسال سے لاپتہ ہے جبکہ اس کا بھائی اب نوربی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر وہ مسلسل انکاری تھی جس پر آج بھی تلخی ہوئی جو بڑھتی گئی اور آخرکار دیور نے کہا کہ آج تمھیں جان سے ہی ماردوں گا تاکہ یہ قصہ ہی ختم ہوجائے اس کے بعد اس نے کلہاڑی اٹھائی اورنور بی بی پر اندھا دھند وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا.اہل علاقہ نے فوری تحصیل ہیڈکوارٹر حویلی لکھا پہنچایا تاہم تشویشناک حالت میں اسے لاہور ریفرکردیا گیا ہے.
