اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی عام لوگوں کو دستیابی کو یقینی بنانا ہمای اولین ترجیح ہے ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مفت ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو ہمیشہ فو قیت دی جائے اور اس سلسلہ میں صفائی پر مامور عملہ کی شفٹوں میں ڈیوٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال حویلی لکھا کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ ،میڈیسن سٹور،لیبارٹری ،آپریشن تھیٹر ،ایکسرے روم اور ہسپتال میں ضعیف و معذور افراد اور خواتین کے لئے بنائے گئے مدد گار کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے ایم ایس کو ہدائیت کی کہ وہ ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کے ہسپتال کی لیبارٹری سے مفت تشخیصی ٹیسٹوں اور انہیں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق مفت ادویات کی فراہمی کے تمام عمل ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس سلسلہ میں مریضوں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے قبل ازیں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر وساویوالہ کا دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال ،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے یونیفارم میں نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور معاملات کو بہتر کرنے کی ہدائیت کی انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کی اولین فوقیت عوام کی سہولت ہونا چاہیے لیکن یہ ذمہ داری محکمہ صحت کے افسران ،ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زیادہ عائد ہوتی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں
