حویلی لکھا میں ایچ پی ایل نے کافی رونق لگائے رکھی اور شائقین کو بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی تاہم اس کی افتتاحی تقریب کے روز چیئرمین حویلی پریس کلب سینئرصحافی عمران جاوید چوہان پر تشدد معاملے نے علاقہ بھر میں پریشانی کی لہردوڑا دی.عمران جاوید چوہان پر تشدد کرکٹ گراؤنڈ کے باہر اس وقت ہوا جب پارکنگ سٹینڈ پرطارق چوہدری، محمود احمد اور سمیع اللہ چوہدری وغیرہ نے ان پر ہلہ بول دیا جس میں وہ زخمی ہوگئے،بعد ازاں حویلی پریس کلب سمیت علاقے کے دیگر تمام پریس کلبوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اوراب گزشتہ شب ایس ایچ او سٹی حویلی لکھا محمودالحسن نے طارق چوہدری، محمود احمد اور سمیع اللہ چوہدری وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.حویلی پریس کلب کے تمام عہدیداران نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
