حویلی لکھا،صحتمندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی تربیت کرتی ہیں،دیوان شاہزیب احمد
حویلی لکھا،صحتمندانہ سرگرمیاں ذہنی و جسمانی فٹنس کیلئے ضروری ہیں،ایچ پی ایل کا تیسرا ایڈیشن بائیس اپریل سے شروع ہوگا،دیوان شاہزیب احمد تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا میں کرکٹ کی معروف ترین لیگ حویلی پریمیئرلیگ(ایچ پی ایل)بائیس اپریل کو شروع ہونے جارہی ہے ۔گزشتہ برس رنراپ رہنے والی ٹیم وائس آف حویلی لکھا ٹیم کے اونر دیوان شاہزیب احمد نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحتمندانہ سرگرمیاں کسی بھی ملک و قوم کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس سے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی تربیت ہوتی رہتی ہے اور وہ منفی عوامل سے محفوظ رہتے ہیں انشااللہ وائس آف حویلی لکھا ٹیم اس بار بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔دیوان شاہزیب کا کہنا تھا کہ حویلی لکھا میں بیشمار باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں اس لیگ کے ذریعے پروموشن ملے گی اور یہی سٹارز ایک دن ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔