دوروز سے ملک بھر میں شدیدبارشوں اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس سے کافی جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں دیپالپورکے نواحی علاقہ حویلی لکھا محلہ اسلام نگر میں بھی شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تیں بچیاں جاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ عبدالواحد نامی کے گھر شادی کی تقریب تھی کہ شدید بارش اور آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے یہ حادثہ ہوگیا۔جاں بحق ہونے والی تینوں بچیاں مبشرہ ، فائزہ اورمبرہ سگی بہنیں تھیں جو اپنے والدین کے ہمراہ پاکپتن سے اس شادی میں شرکت کیلئے آئی تھیں.جبکہ زخمیوں میں عبدالواحد،فاطمہ اور شاہدہ وغیرہ شامل ہیں.
