حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے) شہر کے گرد و نواح میں ڈرگ انسپکٹرعرفان منیر ملک نےعطائیت کے خاتمے کے لئے چھاپے مارےجن میں ھیڈ سلیمانکی روڈ کار چوک شہیداں میں عطائی ڈاکٹر شہزاد احمد اور آبادی جوائیاں بلوچ میں عطائی ڈاکٹر محمد ظفر جو کہ بڑی دیدہ دلیری سے عطائی کلینک چلا رہے تھے اس پر ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان منیر صاحب میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان عطائیوں کے خلاف کیس بناتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیئے اوران غیر قانونی کلینکس کو سیل کردیا اس کے علاوہ حویلی لکھا میں مختلف سٹوروں کی انسپیکشن کی گئی جن میں حجرہ روڈ پر مون میڈیکل سٹور اس کے علاوہ جرنل بس اسٹینڈ پر چشتیاں میڈیکل سٹور اور النور میڈیکل سٹور کو چیک کیا گیا ان کے علاوہ پاکپتن روڈ پر زمزم میڈیکل سٹور اللہ الاحمد میڈیکل سٹور الرحیم میڈیکل سٹور چاند میڈیکل سٹور صدیقی میڈیکل سٹور کی انسپکشن کے دوران مختلف ادویات کے نمونہ جات لے گئے اور اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کے حوالے سے چیکنگ کی گئی اور ان کو تنبیہ کی گئی کہ ڈاکٹر کے نسخہ جات کے بغیر کی ادویات نہ رکھیں ورنہ ان کے میڈیکل سٹور کا لائسنس کینسل اور سٹور کو سیل کردیا جائیگا ان سٹوروں کے علاوہ ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان منیر نے شہر کے گردونواح میں جو عطائی غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے کلینکس چھوڑ کر وہ فرار ہوگئے.عوام نےڈرگ انسپکٹرملک عرفان منیر صاحب کی کارروائیوں پرخوشی کا اظہار کیا ہے.
