Dr amjad waheed deliver lecture in seminar 676

حویلی لکھا،لیٹرورڈز کوچنگ انسٹی ٹیوشن کےزیراہتمام پرنسپلز ٹریننگ ورکشاپ منعقد

لیٹرورڈز کوچنگ انسٹی ٹیوشن(LWCI) کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی حویلی لکھا کے سمینار روم میں پہلی بار پرائیویٹ سکولز و کالجز کے پرنسپلزکے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ،ڈاکٹر عائشہ افضل، تنویر سجیل، ارحمنااعظم اور مجتبیٰ نے ایجوکیشنل لیڈرشپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی.عائشہ افضل نے کہا کہ چیزوں کو دیکھنے کے ایک سے زیادہ تناظرہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا کہ ایجوکیشنل لیڈر شپ کو جدید مغربی تناظر کی بجائے روایتی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ محض Profession نہیں بلکہ ایک Passion بھی ہے۔یہ ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ ایک عشق بھی ہے۔کیونکہ روایتی نقطہ نظرسےتعلیم صرف علمی نہیں بلکہ وجودی سرگرمی بھی ہے۔ اور لیڈر شپ کی بنیاد استعماری حربوں کی بجائے سرپرستی کا جذبہ اور ذمہ داری ہے۔LWCI کے ڈائریکٹرز شاہ زمان اور دیوان وقاص اشرف کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تربیتی ورکشاپس فروغِ علم و تعمیر شخصیت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے سرٹیفیکیٹ اور سووینئرز تقسیم کئے۔
Dr amjad waheed deliver lecture in seminar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں