clean and grean pakistan campaign exposed 362

حویلی لکھا،محکمہ جنگلات کی مبینہ ملی بھگت نے ”کلین اینڈ گرین پاکستان مہم” کی دھجیاں اڑا دیں

کسی بھی جوان ہوتے درخت کی حیات کہانی صرف پانی، ہوا اور روشنی تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ اُس کے ساتھ ایک انسانی سوچ اور جذبہ بھی سفر کر رہا ہوتا ہےکسی بھی بے شعور اورلالچی شخص کے ہاتھوں پیڑ کے تنے پر پڑنے والے کلہاڑے کے وار زمین پر ایک سبز حیات کو ہی نہیں بلکہ ایک سوچ اور جذبے کو بھی قتل کر رہے ہوتے ہیں خاص طور پرایسے حالات میں کہ جب وطن عزیز گلوبل وارمنگ کی زد میں ہے اور بشمول گورنمنٹ اداروں و فلاحی سماجی تنظیموں کے ہنگامی بنیادوں پر شجر کاری کی جا رہی ہےایسے حالات میں بھی کچھ زمین دشمن ماحول دشمن لوگ اپنے تھوڑے سے فائدے کےلیے نوع انسانی کا اجتماعی نقصان کرنے پر تُلے ہوئے ہیں.زیر نظر کٹے ہوئے درختوں کی ساتھ یہ واردات حویلی لکھا نہر کے کنارے انجام دی گئی ہے اورایسا اس نہر کی مختلف جگہوں پر کئی سالوں سے ہوتا آ رہا ہے.
haveli lakha,clean and grean pakistan campaign exposed
اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے نے اس حوالے سے مقامی لوگوں سے رائے لی تو ان کا کہنا تھا کہ کہنے کو تو یہ ”نامعلوم” لوگوں کی کاروائی ہے مگر محکمہ جنگلات اور محکمہ انہار کے ملازمین و افسران کی ملی بھگت کے بغیر ایسا کیسے ممکن ہے.
haveli lakha,clean and grean pakistan campaign exposed
لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک سرکاری محکموں میں ایسی کالی بھیڑیں موجود رہیں گی تب تک شجرکاری مہم کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکے گی.اگر حکومت کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے تو پہلے ان ناسوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے.
haveli lakha,clean and grean pakistan campaign exposed
علاوہ ازیں حویلی لکھا سٹی الائنس کےعہدیداران شاہزیب نوید ،ریاض احمد راجا،محمد آصف گڈو اور دیگر ممبران نے بھی اس مکروہ فعل پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اگر اس فعل میں کوئی محکمہ کا فرد ملوث پایا جائے تو اس کو کڑی سزا دی جائے.اسی طرح ہی کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ سکے گا.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.