haveli lakha gol masjid se betteries chori 820

حویلی لکھا،مسجد سےبیٹری چوری کرنیوالا پکڑا گیا،شہریوں نےانوکھی سزا دیدی

حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے) جامع مسجد صادق گول سے 3 دن پہلے بیٹری چوری کرنے والا چور پکڑا گیا اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹری میں نے ہی چوری کی اور کاہن سنگھ میں ایک ناجائز فروش کو بیچ دی تھی.مسجد انتظامیہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر خوب درگت بنائی اور آدھا سر اور آدھی مونچھ مونڈھ ڈالی اور پولیس کے حوالے کے کرنے لگے تو پولیس نے نشئی کہہ کر اپنی حراست میں لینے اور مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیاملزم نشہ کرنے کا عادی اور پناہ نگر روڈ حویلی لکھا کا رہائشی ہے نشہ کی عادت پوری کرنے کیلئے چوریاں کرتا ہے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی افسوس ہے کہ اس شخص نے اللہ کے گھر مسجد کوبھی نہیں بخشا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں